پی ٹی آٸی تھرپارکر کے دہرنے کی تیاریاں مکمل

61

 

تھر پارکر، 08 دسمبر(اے پی پی):پی ٹی آٸی تھرپارکر کے دہرنے کی تیاریاں مکمل ہو گئیں اور قافلے پنڈال میں پہنچنے شروع ہوگئے ہیں۔   پی ٹی آئی تھرپارکر کی جانب سے ایس ایس پی تھرپارکر کے خلاف مٹھی باٸی پاس فانگاریو پولیس چیک پوسٹ پر تاریخی دہرنا جاری ہے، دہرنا مٹھی شہر کے باٸی پاس کراچی اور حیدرآباد روڈ پر دیا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے ٹریفک بند ہوگئی ہے۔

معاون خصوصی برائے سندھ امور  سابقہ وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم دہرنے سے خطاب کرینگے۔ جب تک ایس ایس پی تھرپارکر کو معطل کر کے  انصاف نہیں ملے گا تب تک دہرنا جاری رہے گا۔ پی ٹی آٸی رہنما تھرپارکر  ارباب انور، لجپت سورانی، ارباب عمران اور دیگر لوگ بھی خطاب  کریں گے۔