چنیوٹ،10 دسمبر(اے پی پی ): ضلع میں انسداد پولیو کی آئندہ مہم 13سے17 دسمبرتک جاری رہے گی جس کے دوران ضلع میں پانچ سال تک کی عمر کے 2لاکھ39 ہزار764 بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لئے مجموعی طور پر1080 ٹیمیں ڈیوٹی انجام دیں گی۔اس ضمن میں ضروری انتظامات کو مکمل کر لیے گئے ہیں ۔
یہ بات ڈپٹی کمشنرعاصم جاوید کو ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر بتائی گئی۔ سی او ہیلتھ اور ڈی ایچ او نے ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں انسداد پولیو کی قومی مہم میں ضلع میں پانچ سال تک کی عمر کے 2لاکھ39 ہزار764 بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لئے مجموعی طور پر1080 ٹیمیں ڈیوٹی انجام دیں گی۔اس ضمن میں ضروری انتظامات کو مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنرعاصم جاوید نے ہدایت کی کہ ضلع میں انسداد پولیو کی قومی مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لئے تمام تر انتظامات ہر لحاظ سے مکمل ہونے چاہیں ،اس ضمن میں مائیکروپلان کے مطابق عملدرآمد کیا جائے تاکہ گزشتہ کمزوریوں وخامیوں کا سو فیصد ازالہ ہوسکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پولیو کا ہرراؤنڈ اہمیت کا حامل ہے لہذا متعلقہ سٹاف کی جدید خطوط پر ٹریننگ کے ساتھ ساتھ والدین کی آگاہی کے لئے تمام تر تشہیری ذرائع بروئے کار لائے جائیں تاکہ ان میں احساس ذمہ داری قائم رہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحصیلوں میں بھی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں تمام تر انتظامات مکمل ہونے چاہیں، اس سلسلے میں معمولی سی بھی غفلت نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے مہم کے دوران کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد کی بھی تاکید کی۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز غزالہ کنول، وقار اکبر چیمہ،خرم شہزاد بھٹی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر،ڈی ایچ او، ڈپٹی ڈی اوز ہیلتھ، سی او ایجوکیشن ظفر عباس ریحان سمیت سوشل ویلفیئر، پولیس، لوکل گورنمنٹ، ہائر ایجوکیشن،سول ڈیفنس و دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔