چینی پر معاملات کے لئے”شوگر سیکٹر ریفارم کمیٹی رپورٹ” جاری کردی گئی ، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی کابینہ اجلاس پر بریفنگ

23

اسلام آباد۔14دسمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چینی پر معاملات کے لئے”شوگر سیکٹر ریفارم کمیٹی رپورٹ جاری کردی گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ نے شوگر سیکٹر ریفارم کے حوالے سے قائم خصوصی کمیٹی کی رپورٹ کی سفارشات عوامی رائے کے لئے جاری کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔