لاہور 15 دسمبر(اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ تعلیم کے میدان میں لڑکیاں ہمیشہ لڑکوں سے آگے رہتی ہیں۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کو مرضی کے بغیر شادی پر مجبور کرنا یا والدین کی عزت کے نام پر بلیک میل کرنا اسلامی تعلیمات کی نفی ہے۔