لاہور 14دسمبر(اے پی پی): کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان نے بھاٹی دروازے اور ملحقہ کا دورہ کیا اور صفائی کے ناقص انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اے ی سٹی فیضان کو بھاٹی نالے کی صفائی کو یقینی بنوانے کی ہدایت کی کمشنر لاہور نے عثمانیہ سکول بھاٹی گیٹ کو بھی چیک کیا اور بچوں سے پولیو مہم پر گفتگو کی علاوہ ازیں کمشنر لاہور نے بھاٹی دروازے پر بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے اور مقامی پولیو ٹیموں کا ریکارڈ بھی چیک کیاکمشنر لاہور نے اندرون لاہور میں انسداد پولیو کیلئے کئی گھروں کے دروازوں پر پولیو مارکنگ کو چیک کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی ٹیمیں شہریوں کی صفائی کے حوالے سے شکایات کا فوری ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کریں اور شہری صفائی و ڈینگی کے متعلق کمشنر آفس کو اطلاع دیں ازالہ شکایت نہ ہونے پر ٹیم انچارج کیخلاف کاروائی ہوگی انھوں نے یہ بھی کہا کہ متعلقہ ڈی ڈی ایچ اوز پولیو مہم کے دوران فیلڈ میں موجود رہیں اور ٹیموں کو مانیٹر کریں پولیو ٹیمیں ہر بچے تک پہنچیں گی اور اس معاملے میں والدین اور باشعور شہری ضرور تعاون کریں شہری گھر کے تمام حصوں کو خشک و صاف رکھیں کوڑا صرف کوڑے دان میں پھینکیں دورے کے دوران کمشنر لاہور کے ہمراہ ایل ڈبلیوایم سی،ہیلتھ و دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔