لاہور، دسمبر 13(اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی۔گورنر پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب نے سیاسی صوتحال اور ملکی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی مفاد عامہ کے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے ۔نیا پاکستان پروجیکٹ اور صحت کارڈ پی ٹی آئی کا تاریخ ساز اقدام ہے ۔اداروں کو مضبوط بھی بنا رہے ہیں اور باختیار بھی ۔انھو ں نے کہا کہ منفی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں باختیار بلدیاتی نظام دیا ہے ۔ نیا بلدیاتی نظام نچلی سطح پر عوام کو بااختیار بنائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن جان لے کہ وہ ترقی کا راستہ نہیں روک سکتی۔ ہر آنے والا دن پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنا رہا ہے۔