ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات کے حق میں کام چھوڑ علامتی ہڑتال و احتجاجی سلسلہ جاری

30

سکھر،10دسمبر(اے پی پی ):  ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ نرسز الائنس کی کال پر سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی جی ایم سی میڈیکل اسپتال کے میل و فیمل نرسز اسٹاف نے کام چھوڑ ٹوکن ہٹرتال کی اور مطالبات کے حق میں نعریبازی کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا دیا مظاہرے کیے۔

مظاہرے کی قیادت رہنما زاہد چاچڑ عبدالخالق ،محمد صدیق ،نائب صدر شمیم اخترو دیگر کررہے تھے۔

 نرسنگ اسٹاف نے بازوؤں پر سیاہ پٹی  باندھ کر ہاتھوں میں تحریری پلے کارڈ اٹھا کر بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا ۔

مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کے سندھ نرسز کی جانب سے احتجاج کے بعد سندھ حکومت نے مطالبات کے حل کیلئے ایگریمنٹ کیا جس پر احتجاج ختم کیاگیا لیکن افسوس اس معاہدے کو دو سال گزر چکے ہیں، اس پر ابتک کوئی عملدرآمد نہیں ہو سکا جو سراسر زیادتی ہے ۔