1971 کی جنگ کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

87

راولپنڈی۔16دسمبر  (اے پی پی):1971 کی جنگ کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں راولپنڈی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔  تقریب میں خاص طور پر بہاری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ان سابق فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا جو 1971 کی جنگ میں  مشرقی پاکستان کی سول آرمڈ فورسز کا حصہ تھے۔  تفصیلات کے مطابق خصوصی تقریب میں بہاری برادری کے بہادر ارکان کو ان کی غیر متزلزل وفاداری اور حب الوطنی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔  اس موقع پر شرکاء کو ان کی خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔