اوکاڑہ؛ سی آئی نے 2 سال سے مفرور قتل کے 2اشتہاریوں کوگرفتار کر لیا

42

اوکاڑہ،16جنوری(اے پی پی ):ڈسڑکٹ پولیس آفیسر  فیصل گلزار کے احکامات کی روشنی میں ایس پی انوسٹی گیشن  معاذ ظفر کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی سی آئی اے  اظہر گل کی زیر نگرانی انچارج سی آئی اے  سب انسپکٹر رب نواز وٹو نے اپنی ٹیم  نوید نذیر اے ایس آئی و دیگر کے ہمراہ علاقہ تھانہ صدر اوکاڑہ سے دو سال سے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری 1 اشرف ولد جعفر قوم مسلم شیخ سکنہ 44 جی ڈی اوکاڑہ 2 جعفر ولد جلال قوم مسلم شیخ سکنہ 44 جی ڈی اوکاڑہ کو گرفتار کر لیا۔

سورس:وی این ایس، اوکاڑہ