اپنے علاقے کے لوگوں سے جو وعدے کئے تھے ان پر کام شروع ہونے جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس

12

اسلام آباد۔14جنوری  (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جمعہ کو وزارت داخلہ میڈیا سنٹر میں  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏اپنے علاقے کے لوگوں سے جو وعدے کئے تھے ان پر کام شروع ہونے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 10ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے عمران خان نے دوبڑے ڈیموں کی تعمیرکا فیصلہ کیا ہے ،پانی کے ذخیرے کی استعداد 13سے 26ملین فی ایکڑ کرنے کے اقدامات کیے ہیں ،حکومتی اقدامات کی بدولت ریکارڈ بمپر فصلیں  ہوئی ہیں ،چار فی صد کے قریب شرح پیداوار اور صنعتی پیداوار 15فی صد ہوئی ،پاکستانی تاریخ میں ریکارڈ محصولات اکٹھا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نوا زشریف  وطن آنا  چاہتے ہیں تو  آئیں،  نہیں آنا چاہتے نہ آئیں،   چاروں شریف سیاست سے مائنس ہیں ۔میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ آئی ایم ایف کے پا س جانا مجبوری تھا ، اللہ کے حکم سے عمران خان کی حکومت پانچ سال  پورے کرے گی۔