اپوزیشن والے اندھی وہیل مچھلیاں ہیں جو اندھے خواب دیکھ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس

42

اسلام آباد۔14جنوری  (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جمعہ کو وزارت داخلہ میڈیا سنٹر میں  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن والے اندھی وہیل مچھلیاں ہیں جو اندھے خواب دیکھ رہے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی ، مہنگائی بے روزگاری کو ختم کریں گے  ،   ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہوگی ، اس ملک کے دوخاندانوں  نے  ملکی دولت کو بے دردی سے لوٹا ،چاروں شریف پاکستانی سیاست سے مائنس ہیں ، اپوزیشن کے لانگ مارچ میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے  ۔