سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو سے ریپبلک آف کانگوکےچیف آف لینڈ فورسز کی ملاقات

24

اسلام آباد، 13 جنوری (اے پی پی ): سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو سے  ریپبلک آف کانگوکےچیف آف لینڈ فورسزلیفٹینینٹ جنرل سکابوےاسِندہ فال نے جمعرات کو  یہاں   ملاقات کی ہے ، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ تعاون کے مختلف امور بھی زیربحث آئے۔

ریپبلک آف کانگوکےچیف آف لینڈ فورسز نے  پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور پی اے ایف کیطرف سے گذشتہ سالوں میں بالخصوص خود انحصاری کے میدان میں ہونے والی غیر معمولی پیشرفت کو سراہا۔

 ایئر چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے دونوں فضائی افواج کے مابین موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔