سکھر: موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد سندھ بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے

301

سکھر۔03جنوری ( اے پی پی ): موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد سکھر سمیت سندھ بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے، تعلیمی سرگرمیاں دوبار شروع ہو گئیں،پیر کے روز موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہونے پر سکھر میں تمام سرکاری اور نجی اسکول کھل گئے ہیں اور تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ سے شروع ہو گئی ہیں۔

 بچے صبح سویرے اپنے اپنے اسکولوں میں پہنچے تاہم پہلے دن کے باعث تمام تعلیمی اداروں میں حاضری کم رہی۔ بچوں کے لئے ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے 20 دسمبر 2021 سے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں دے دی تھیں۔