سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دومڑ صاحب سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

15

کوئٹہ، 14 جنوری  (اےپی پی): سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دومڑ صاحب سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں ڈاکٹر حفیظ مندوخیل، ڈاکٹر بہار شاہ ،ڈاکٹر کلیم ،ڈاکٹر حنیف اور پیرا میڈیکل فیڈریشن جمال شاہ کاکڑ وفد میں شامل تھے جبکہ اسپیشل سیکریٹری خزانہ افضل خان خوستی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات میں ینگ ڈاکٹرز کے مسائل،خالی آسامیوں پر ڈاکٹروں کی بھرتی اور اْنکو درپیش چیلنجز کے بارے میں بات اور انکے حل کے لئے تجاویز بھی دیں جس پر سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ عوام کوصحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو  کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے ۔ینگ ڈاکٹرز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے صوبائی حکومت  صوبےبھر میں متحرک اور مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے رات دن کوشاں ہے۔وفد نے سینئر صوبائی وزیر خزانہ کو محکمہ صحت میں بہتری کیلئے کچھ تجاویز پیش کیں جس پر انہوں نے یقین دلایا کہ تجاویز جلد وزیر اعلیٰ تک پہنچائی جائیں گی اور کہا کہ وہ بلا امتیاز عوام کی خدمت کریں جبکہ سرکاری سطح پر ان سے ہر طرح کا تعاون کیا جائیگا۔