ملتان؛ ضلعی انتظامیہ کیجانب سے وزیراعظم شکایات پورٹل پر عوامی دادرسی جاری، ڈپٹی کمشنر  نے  پورٹل پر موصول شکایات کے فوری ازالے کا حکم دے دیا

2

ملتان، 15 جون (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وزیراعظم شکایات پورٹل پر عوامی دادرسی جاری، ڈپٹی کمشنر  نے  پورٹل پر موصول شکایات کے فوری ازالے کا حکم دیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر اخلاق احمد کی سربراہی میں خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم شکایات پورٹل پر موصول درخواستوں کے ازالے کا جائزہ لیا گیا ہے۔اخلاق احمد نے کہا کہ تمام محکمے شکایات کا ازالہ کرکے عوام کو ریلیف فراہم کریں ۔انہوں  نے کہا کہ  ضلع ملتان نے شکایات حل کرکے  پورٹل پر ریکنگ میں بہتری حاصل کی ہے۔ انہوں  نے کہا کہ بروقت شکایات حل نہ کرنے والے محکموں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

سورس:وی این ایس، ملتان