میرپورخاص؛ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت مستحق اور ضرورتمندافراد میں گرم لحاف اوررضائیوں تقسیم

14

میرپورخاص،13 جنوری  (اے پی پی): الخدمت فاؤنڈیشن   کے تحت الخدمت کمپلیکس خیابان یوسف میں  مستحق اور ضرورتمندافراد میں گرم لحاف اوررضائیوں کی تقسیم کی  گئی ۔ اس  موقع پر منعقدہ  تقریب کے مہمان  خصوصی ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپورخاص عزیزالرحمان تنیو تھے  جبکہ  الخدمت فاؤنڈیشن میرپورخاص کےصدر نادر خان  امیر جماعت اسلامی میرپورخاص حاجی نور الہی مغل و دیگر بھی موجود تھے ۔

  تقریب سے خطاب میں مقررین  نے کہا کہ  الخدمت فاؤنڈیشن  کی غریب پرور سرگرمیاں روشن مثال ہے ،غریبوں کی داد رسی اور ان کی ہر ممکنہ مددالخدمت  کا طرۂ امتیاز ہے ۔انہوں نے کہا کہ موسموں کے گرم وسردسے بچاؤ کیلئے مستحق لوگوں کی ضروریات کو سمجھنا اور اس کیلئے بلا امتیاز رنگ نسل و مذہب انکی خدمت کرنا الخدمت کا خاصہ ہیں۔

 مقررین نے مزید کہاکہ عام معاشریےمیں اپنے اردگرد رہنے والے کمزور اور کم وسائل کے حامل افراد ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں  اللہ کی خوشنودی کیلئے کیاجانے والاعمل رائیگاں نہیں جاتا ۔