Home National وزیراعظم عمران خان سے رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین...

وزیراعظم عمران خان سے رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی ملاقات

اسلام آباد،13جنوری (اے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان  سے رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین  نے  جمعرات کو  یہاں  ملاقات کی  ہے ، ملاقات میں متعلقہ حلقے کے امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی   گئی ۔ ملاقات میں عامر لیاقت نے وزیرِ اعظم کو اردو میں اپنی تصنیف کردہ حضرت عائشہ (رض) کی حیاتِ مبارکہ پر کتاب بھی پیش کی۔

ملاقات میں وفاقی وزراء اسد عمر اور فواد چوہدری بھی موجود تھے ۔

Exit mobile version