وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب کی ملاقات

9

اسلام آباد،24جنوری  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائےاسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب نے  پیر  کو  یہاں ملاقات کی ہے ۔   ملاقات میں وزیراعظم کو مختلف وزارتوں کے ساتھ کئے گئے کارکردگی کے معاہدوں کے حالیہ کئے جانے والے  جائزے پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے حکومتی اداروں کی کارکردگی کو موثر اور شفاف بنانے کے لئے معاون خصوصی محمد شہزاد ارباب کی کاوشوں کو سراہا۔وزیراعظم اگلے ہفتے اس جائزے کی رپورٹ کی بنیاد پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی وزارتوں میں ایوارڈزتقسیم کریں گے۔