ٹوبہ ٹیک سنگھ،16 جنوری (اے پی پی ): انٹر نیشنل قومی کبڈی ٹیم اور پاکستان آرمی کے مایہ ناز کھلاڑی محمد شکیل جٹ کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے ، شکیل جٹ گزشتہ روز ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے تھے ،نمازجنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیت سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،شکیل جٹ کو انکے آبائی گاوں 320 ج ب ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سپرد خاک کردیا گیا۔
سورس:وی این ایس، ٹوبہ ٹیک سنگھ