پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس عالمگیر خیر سگالی مشن پر تنزانیہ پہنچ گیا،پرتپاک استقبال

26

اسلام آباد،16جنوری  (اے پی پی):پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس عالمگیر خیر سگالی مشن پر افریقی ملک تنزانیہ پہنچ گیا،بندرگاہ دارالسلام آمد پر پاکستانی جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستانی مشن کمانڈر کی    تنزانین عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں جس  دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ  کے مشن نے کورونا  وائرس سے بچاٶ ئوکے حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوۓ ئے دارالسلام میں میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا جس  میں 2500 سے زائد مریضوں کو علاج اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں، تنزانیہ کے عوام نے پاک بحریہ کے اس جذبہ خیر سگالی کو سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔اس دورے کا مقصد افریقی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا فروغ اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد