اوکاڑہ،19جنوری (اے پی پی): قومی شاہراہ پُل جوڑیاں کے قریب تیزرفتار مسافر بس اُلٹ گئی، 3 مَردوں اور 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق قومی شاہراہ نزد پُل جوڑیاں کے قریب مسافر بس اُلٹ گئی حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔حادثہ میں 3 مَرد اور 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔اور زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی۔