اوکاڑہ،18جنوری(اے پی پی):اوکاڑہ میں جی ٹی روڈاسٹیشن سٹاپ پر واقع کمرے میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی،ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسپانس اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائر فائٹنگ شروع کر دی،بروقت آگ پر مکمل قابو پاتے ہوئے باقی عمارت کو آگ کے پھیلاؤ سے بچایا۔
گھر والوں کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔