اوکاڑہ،24جنوری (اے پی پی): کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر آفس اوکاڑہ میں قائم کئے گئے ضلعی ہنگامی آپریشن سنٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری سلیم صادق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈپلاننگ چوہدری طاہرامین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال ودیگر بھی موجودتھے۔اس موقع پر سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر حسن فاروق وٹو نےکمشنر ساہیوال ڈویژن کو ضلعی ہنگامی آپریشن سنٹرسے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔