بہاولنگر 17 جنوری ( اے پی پی): حکومت پنجاب کی ہدایات پر محکمہ کھیل کے زیر اہتمام حیدر اسٹیڈیم ہاکی گراؤنڈ میں کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں، جس میں فٹبال ، ہاکی ، بیڈمنٹن ، جیم ، باسکٹ بال ، والی بال ، سکوائش کے کھیل جاری ہیں۔ان کھیلوں کیلئے معروف سپورٹس مین اور نیشنل بیڈمنٹن کوچ امجد مالا کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر یاسمین اختر ،تحصیل آفیسر عظمی بشیر نے کہا کہ حیدر اسٹیڈیم میں جاری اوپن سپورٹس سرگرمیوں میں نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
نیشنل بیڈمنٹن کوچ امجد مالا نے کہا کہ نوجوان نسل کھیل کے میدانوں کو آباد کریں تاکہ منشیات اور دیگر خرافات سے محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس سرگرمیوں میں نوجوان روزانہ کی بنیاد پر گیمز میں حصہ لیں اس سے شاندار ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔