جلالپورپیروالا: پولیس نےدس سال بعد قتل کے اشتہاری ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا

31

جلالپورپیروالا، 10 جنوری ( اےپی پی): جلالپورپیروالا کے نواحی علاقے نوراجہ بھٹہ میں دوران لڑائی ملزم الیاس نے جاوید نامی نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا تھا جسکا 2013 میں تھانہ سٹی کے اندر 17/13 مقدمہ درج ہوا مگر ملزم فرار ہوکر کراچی چلا گیا جس نے اپنی شناخت تبدیل کرتے ہوئے اپنے ماموں کی والدیت میں دوسرے نام محمد یوسف کا شناختی کارڈ بنوا لیا پولیس تھانہ سٹی نے اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود ملزم کو تلاش کرنے میں ناکام رہی انوسٹی گیشن انچارج کاشف اعوان نے جدید ٹیکنالوجی ٹریکنگ سسٹم ، فنگر پرنٹ آن لائن اور نادرا ریکارڈ کی مدد سے 10 سال بعد قتل کے ملزم محمد الیاس کو بہاولپور سے گرفتار کرلیا ۔انچارج انوسٹی گیشن کاشف اعوان نے میڈیا کو بتایا کہ اگر پولیس کو ہر تھانے میں جدید ٹیکنالوجی فراہم کی جائے تو کوئی بھی ملزم قانون کی گرفت سے زیادہ دیر باہر نہیں رہ سکتا گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ لے لیا ہے اور ملزم نے اپنا جرم بھی قبول کر لیا ہے۔ جلد عدالت میں قانون کے مطابق سزا سنا دی جائے گی۔