سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس

80

اسلام آباد۔18جنوری  (اے پی پی): قومی اسمبلی  کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  کی  زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  نے الیکشن کمیشن کی جانب سے گوشوارے جمع نہ کرانے والے ممبران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی معطلی کے نوٹیفکیشن کو بحال کرانے تک اجلاس کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکتے۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر انہوں نے اراکین کی اطلاع کے لئے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کی فہرست موصول ہوگئی ہے۔ ایسے ممبران اپنے اس نوٹیفکیشن کی بحالی تک اجلاس کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکتے اس لئے وہ اپنے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرائیں۔