سڑکوں کی بحالی،تعمیر اور سیوریج سسٹم کی بہتری سے شہریوں کو سہولت میسر آئے گی: ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ

31

لاہور13جنوری(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ لاہور میں جاری ترقیاتی سکیموں کی جلد از جلد تکمیل کے لئے کوشاں ہے اس سلسلے میں ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کے ازخود فیلڈ میں ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لینے کے لئے دورےڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے دو ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا این اے 133 میں پیکو روڈ کے علاقے میں سیوریج سسٹم اور ریلوے ٹریک کے ساتھ ساتھ تعمیر ہونے والی سڑک کا جائزہ لیاحکومت پنجاب کی جانب سے 30 ملین کی لاگت سے پیکو روڈ کے علاقے میں ترقیاتی کام جاری ہے اور سڑک سمیت سیوریج سسٹم کو بھی بہتر کیا جا رہا ہے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے پی اینڈ ڈی سے 95 ملین مزید رقم درخواست کر کے مانگ لی ہےجس سے ریلوے ٹریک کے ساتھ ساتھ سڑک کی تعمیر کا کام مکمل کیا جائے گا ایکسئین واسا نے ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کو سائٹ پر بریفنگ بھی دی بعد ازاں ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا گرین ٹاؤن کے علاقے میں بھی جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے لئے دورہ سیوریج سسٹم کو بہتر کرنے کے لئے پائپ بچھائے جانے کے عمل کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہےسیوریج سسٹم بہتر ہونے اور سڑک کی تعمیر سے شہریوں کو سہت حاصل ہو گی۔