لاہور13 جنوری (اے پی پی): معاون خصوصی وزیر اعلیٰ و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کارڈ کا اجرا ریاست مدینہ کے خواب کی تعبیر کا اہم حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نجی ہسپتالوں میں صحت کارڈ کے موثر نتائج برآمد ہو رہے ہیں عام آدمی کو نجی ہسپتالوں سے علاج کی سہولت کسی انقلاب سے کم نہیں ریاست مدینہ کا خواب بھی یہی تھا کہ عام آدمی کو بلاتفریق علاج معالجے کی سہولت میسر آئےاس ضمن میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے 400 ارب کا پیکج بھی مختص کیا ہےیہ ایسا اقدام ہے جو ماضی میں کبھی نہیں اٹھایا گیا اس اقدام سے 3 کروڑ خاندان مستفید ہوں گےبالخصوص آج سے قبل سرکاری ہسپتالوں میں علاج کیلئے لوگوں کو سالوں انتظار کرنا پڑتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہوگااب وہی سہولت عوام کو صحت کارڈ کی بدولت نجی ہسپتالوں میں میسر آئے گی۔











