صدرمملکت  ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت گوادر سمیت بلوچستان بھر کے مختلف امور سے متعلق اجلاس

36

گوادر، 21 جنوری(اے پی پی):صدر پاکستان  ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت گوادر سمیت بلوچستان بھر کے مختلف امور سے متعلق اجلاس جمعہ کو یہاں ہوا۔اجلاس میں باڈر ٹریڈ،ماہیگیروں کے مسائل سی پیک منصوبوں اور سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری بلوچستان نے اجلاس کو غیر قانونی فشنگ،سرحدی امور تجارت سے متعلق بریفگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدس بزنجو ،گورنر بلوچستان سید ظہوراحمدآغا،  ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری،وفاق وزیر میرین افئر سید علی زیدی،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت علی فیاض احمد تاران، میشر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد، صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ، ائی جی پولیس محمد طاہرراہے، رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی،رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی، سمیت دیگر صوبائی اور وفاقی احکام نے شرکت کی۔