صنعتیں لگانے کے لیے سرکاری زمینیں لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے؛ وزیراعظم عمران خان کا انٹرنیشنل چیمبرز سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب

33

اسلام آباد،11جنوری  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  صنعتیں لگانے کے لیے سرکاری زمینیں لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے، صنعتکاروں اور سرمایہ کاری کیلئے سہولتیں اور آسانیاں پیدا کریں گے اور ٹیکس کلچر کو فروغ دیں گے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام 14ویں انٹرنیشنل چیمبرز سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ  ملک میں انڈسٹریل زونز کے قیام کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے، بنگلہ دیش اور دیگر ملکوں میں انڈسٹریل زونز میں تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں لیکن یہاں ماضی میں انڈسٹریل زونز ڈیکلیئرڈ تو کر دیئے گئے لیکن سہولیات فراہم نہیں کی گئیں، اب میں ہر ہفتے اجلاس منعقد کرکے سپیشل اکنامک زونز میں سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لوں گا۔