اسلام آباد،22جنوری (اے پی پی):وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان خوش قسمت ہیں کہ انہیں ایک تھکی ہوئی دھواں پھینکتی اپوزیشن ملی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو وزارت داخلہ کے کانفرنس ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن عدم اعتماد کی بات کس منہ سے کرتی ہے ،حکومت کہیں نہیں جارہی،وزیراعظم عمران خان کی حکومت اپوزیشن کی جڑوں میں بیٹھ گئی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایمرجنسی اور صدارتی نظام کا شور ہے تاہم کابینہ میں اس حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، وزیراعظم عمران خان کی نیت صاف ہے اور جس کی نیت صاف ہو اللہ تعالیٰ اس کی مدد کرتے ہیں، جس طرح اس وقت کھاد کا بحران ہے اور اللہ تعالیٰ نے بارش برسا کروزیراعظم عمران خان کی مدد کی ہے۔
سورس:وی این ایس، اسلام آباد