لاہور کو خوبصورت سے خوبصورت تر بنائیں گے ,کمشنر کیپٹن ر محمد عثمان

39

لاہور 10 جنوری (اے پی پی )کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کی زیر صدارت مین مارکیٹ گلبرگ اور ملحقہ علاقے کی تزئین و آرائش کے منصوبے پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مین مارکیٹ گول چکر میں ایمپی تھیٹر اور شجرکاری کے ڈیزائین کا جائزہ لیا گیا کمشنر نے ہدایت کی کہ مین مارکیٹ سے منسلک سڑکوں کی بحالی نہایت ضروری ہے ایل ڈی اے فوری سروے مکمل کرےان کا کہنا تھا کہ مین مارکیٹ گلبرگ کے ایمپی تھیٹر میں آرٹ،موسیقی اور کلچرل پروگراموں کا انعقاد ہوگامین مارکیٹ میں پارکنگ مسائل کے حل کیلئے پارکنگ کمپنی کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں منصوبے کے مطابق فردوس مارکیٹ،حسین چوک اور منی مارکیٹ کی تزئین و آرائش کی جائے گی اجلاس کے موقع پر کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کے ہمراہ ایڈیشنل کمشنر امان انور قدوائی،چیف انجینیر ایل ڈی اے اسرار سعید، سی او ایم سی ایل علی بخاری،ڈیزائنر آف پراجیکٹ، ڈائریکٹر پی ایچ اے اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد طیب بھی موجود تھے کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کئیے ہوئے ہے اور شہر کی صفائی ستھرائی و شجر کاری سمیت ماحول دوست تزئین و آرائش بھی انہی منصوبوں اور خدمات کا تسلسل ہے۔