لاہور،21 جنوری ( اے پی پی ): چیئرپرسن قومی کمیشن برائے وقار نسواں نیلوفر بختیار نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کے خواتین پر اثرات کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کرے گا، اسی تناظر میں سب سٹیک ہولڈر کو ایک جگہ اکٹھا کیا جا رہا ہے تاکہ تجاویز کو مرتب کیا جا سکے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں منعقد تقریب میں اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔نیلو فر بختیار نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی وزیراعظم عمران خان کی اہم ترین ترجیح ہے۔