مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہو رہا تھا، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کی میڈیا سے بات چیت

30

لاہور13 جنوری (اے پی پی): معاون خصوصی وزیر اعلیٰ و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے  کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہو رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ2018 میں جب ن لیگ کی حکومت رخصت ہو رہی تھی تب سالانہ ریوینیو 3800 ارب پر تھےآج صرف 6 ماہ کا ریونیو 6 ہزار ارب ہےترسیلات 20 ارب ڈالر تھیں آج 30 ارب ڈالر سے تجاوز کر رہی ہیں زر مبادلہ کے ذخائر ماضی کے 7 ارب ڈالر کی نسبت آج 22 ارب ڈالر پر ہیں ہر سال قرضے کی مد میں ساڑھے 4 ارب کا نیٹ اضافہ ہوتا تھاہم اسے کم کر کے ڈھائی ارب ڈالر پر لے آئے ہیں یہ ہے معیشت کی حقیقت جس سے اپوزیشن آنکھیں چرا رہی ہےانہوں نے کہا کہ سیاسی شعبدہ باز غریب آدمی کی بات کرتے ہیں لیکن ٹی ٹیز کیس سے ان کی غریب آدمی سے ہمدردی واضح ہو جاتی ہےبڑے بھائی کے آنے سے شہباز شریف کی پارٹی میں حیثیت ختم ہو جائے گی ۔