ملتان؛ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں ، 25 کلو سرخ مرچیں، 50 کلو ممنوعہ اجزاء اور 10 کلو ایکسپائر پروڈکٹس تلف کر دی گئی

54

ملتان، 21 جنوری (اے پی پی ): پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز محمد مبشر رحمان کی ہدایت پر پاپڑ فیکٹری اور گرائنڈنگ یونٹ کی چیکنگ کی گئی  اور 25 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں، 50 کلو ممنوعہ اجزاء اور 10 کلو ایکسپائر پروڈکٹس تلف کر دی گئی ہیں۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ بنگلہ دیش مارکیٹ میں واقع گرائنڈنگ یونٹ کو ملاوٹی سرخ مرچیں فروخت کرنے پر 15 ہزار جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے ، ٹیسٹ کے دوران سرخ مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ کی گئی تھی۔انہوں  نے کہا کہ  واحد فلور ملز کے قریب پاپڑ فیکٹری کو ملاوٹ کرنے پر 40 ہزار روپے جرمانہ کردیا ہے ، پاپڑ کی تیاری میں کھلے اور ناقابل کی ملاوٹ کرنے پر جرمانہ کیا گیا ہے ، تیار شدہ پروڈکٹس اور آئل والے ڈرمز پر کوئی لیبلنگ نہ کی گئی تھی۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی  نے کہا کہ ملاوٹی مصالحہ جات کے استعمال سے معدے میں تیزابیت اور نظام انہضام کی خرابی کا باعث بنتا ہے ، حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ملاوٹ سے پاک پنجاب مہم جاری رہے گی۔