ملتان ؛ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی احساس دستر خوان آمد،  شہریوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا، معیار کو بھی چیک کیا

41

ملتان ، 17 جنوری   (اے پی پی ): احساس دستر خوان کی شہریوں میں بھرپور پذیرائی، 5 سو سے زائد مستحق مرد و خواتین کو روزانہ بلامعاوضہ کھانے کی فراہمی جاری  ہے ۔

 ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں اچانک احساس دستر خوان پہنچ گئے۔انہوں   نے شہریوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور معیار کو بھی چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ  بھوکے کو کھانا کھلانے سے بہتر کوئی خدمت نہیں ، احساس دستر خوان کا قیام نادار طبقے کیلئے باعث رحمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا احساس کرتے ہوئے احساس دستر خواں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن بھی موجود تھے۔