ملتان ؛73ویں پنجاب گیمز کے سلسلہ میں ٹیموں کے ٹرائلز جاری

60

ملتان، 10 جنوری(اے پی پی ):73ویں پنجاب گیمز کے سلسلہ میں ملتان ڈویژن کی مختلف ٹیموں کی تشکیل کےلیے کنوینر رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان کی زیر نگرانی آج تیکوانڈو،لان ٹینس،کک باکسنگ اور اسکواش کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز منعقد ہوئے۔ان ٹرائلز میں ڈی ایس او وہاڑی ملک غلام مرتضیٰ ، ایس او خانیوال محمد اعجاز ڈی ، ٹی ایس او میانچنوں ماجد گجر  جبکہ تیکوانڈو کے ڈویژنل صدر مظہر حسین،کک باکسنگ کے ڈویژنل صدر عبداللہ اور ڈویژنل سیکرٹری بلال جاوید، لان ٹینس کے ڈویژنل سیکرٹری فواد پیرزادہ جبکہ اسکواش کے ڈویژنل سیکرٹری امجد حسین صدیقی نے خصوصی شرکت کی۔  ڈویژنل کوچز محمد عدنان،ناصر حسین اور جنیداقبال نے کھلاڑیوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی اور ان کے درمیان مقابلہ جات کرائے۔اس موقع پر کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے ان ٹرائلز میں حصہ لیا ۔

کل خورشید انور اسٹیڈیم وہاڑی میں رگبی اور ویٹ لفٹنگ کے جبکہ خانیوال میں باکسنگ اور ووشو کے ٹرائلز لیے جائیں گے ۔