نوشہروفیروز؛ محراب پور اہل سنت والجماعت کے رہنماوں کیجانب سے شانِ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ ریلی کا انعقاد

48

نوشہروفیروز،21 جنوری   (اے پی پی ): محراب پور اہل سنت والجماعت کے رہنماوں کیجانب  سے  شانِ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد و نوجوانوں نے شرکت کی، ریلی ریلوے روڈ مدنی مسجد سے شروع ہوئی جو مختلف راستوں سے ہوئی ہالانی گیٹوں سے ہوتی ہوِئی قائد اعظم پر پہنچی جہاں علماء کرام نے شانِ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ بیان کی ۔

قاری خالد محمود نے کہا کہ  صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی شان ایسی ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا کہ انبیاء اور رسولوں کے بعد سورج ابو بکر رضی اللہ عنہ  کے سوا کسی پر طلوع نہیں ہوا۔ مولانا عارف محمود نے   صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک میں ابوبکر رضی اللہ عنہ کو نبی کا صحابی بتایا گیا ہے ۔