نو تعینات ڈی سی راولپنڈی طاہر فاروق کا سی ٹی او وسیم ریاض کے ہمراہ مری کا دورہ

35

 

مری،21 جنوری  (اے پی پی ):نو تعینات ڈی سی راولپنڈی طاہر فاروق نے  نو تعینات سی ٹی او وسیم ریاض کے ہمراہ مری کا دورہ کیا  اور  جناح ہال مری میں تمام سرکاری محکموں کے افسران اے ایس پی مری وقاص خان، اے سی مری عبدالرحمن، ڈی ایس پی ٹریفک مری ملک مجید، اختر ایکس ای این ہائی وے دلشاد خان سے اہم میٹنگ کی ۔

ڈی سی راولپنڈی طاہر فاروق  نے  کہا کہ مری میں آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں، برفباری کے دوران ہائی وے ٹریفک پولیس اور دیگر تمام محکموں کو الرٹ  رہیں، کسی محکمہ کے افسر یا عملہ نے کوتاہی برتی تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ مری میں سیاحوں کی بحالی اولین ترجیح ہو گی تاکہ یہاں پر بسنے والوں کی کاروباری سرگرمیاں پھر سے بحال ہو سکیں  اور مری کی رونقیں واپس آسکیں ۔

 ڈی سی راولپنڈی طاہر فاروق  نے کہا کہ مری کی معیشت   سیاحت سے وابسطہ ہے ،  حکومت کی پالیسی کے مطابق سیاحت کے فروغ کے لئے تر جیحی   بنیادوں پر  اقدامات کرنی ہوں گے ،اگر محکمے اپنا کام احسن طر یقے سے انجام دیں تو برفباری کے دوران ٹریفک بحال رکھنا مشکل نہیں ہے ۔