ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا سپیشل صفائی اسکواڈ  کو شہر کی تمام اوپن ڈرینز کی صفائی کا ٹاسک

32

ملتان، 21جنوری(اے پی پی):بارش کے خدشہ کے پیش نظر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے گزشتہ روز اندرون شہر میں واقع اوپن ڈرینز کی صفائی شروع کردی ہے اور کمپنی کے سپیشل صفائی اسکواڈ  کو شہر کی تمام اوپن  ڈرینز کی صفائی کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔دہلی گیٹ، خونی برج اور تاریخی فصیل کے اندر واقع گلی کوچوں اور دولت کے ایریا میں ڈرینز کی بھرپور صفائی کی گئی۔اوپن ڈرین کی صفائی سے بارش کے پانی کی نکاسی میں مدد ملتی ہے اور سیوریج کا پانی گلیوں اور گھروں میں داخل ہونے سے رُک جاتا ہے۔علاوہ ازیں نماز جمعہ کے پیش نظر شہر کی بڑی جامع مساجد کے اطراف میں بھی گزشتہ روز خصوصی صفائی کی گئی۔