پی این ایس تبوک کا ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران عمان کا دورہ

32

اسلام آباد،02 جنوری (اے پی پی):پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران عمان کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق عمان کی بندرگاہ دقم‎ آمد پر عمانی بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا استقبال کیا۔ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے عمانی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس تبوک کے اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید  فروغ ملے گا۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد