چنیوٹ؛ ای پولیس پوسٹ کے ذریعے سال 2021میں 100 سے زائد مجرمان گرفتار ،78مسروقہ گاڑیاں برآمد

47

 چنیوٹ، 13 جنوری (اے پی پی ): آئی جی پنجاب کے وژن کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے چنیوٹ پولیس  کی  جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ای پولیس پوسٹ کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ۔

 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کیپٹن(ر)بلال افتخار کی ہدایت پرای پولیس پوسٹ کے ذریعے سال 2021میں 40ہزار سے زائد مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔ای پی پی کے ذریعے 100 سے زائد مجرمان اشتہاری پولیس کے شکنجے میں آئے ۔ای پی پی کے ذریعے سال 2021میں 44ہزار سے زائد مشکوک مختلف گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔چیکنگ کے دوران 78مختلف مسروقہ گاڑیاں موٹرسائیکل وغیرہ برآمد کئے گئے۔جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ای پولیس پوسٹ کے ذریعے چیکنگ کا دائرہ کار مزید بہتر بنایاجارہاہے۔