چنیوٹ؛ ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید کا کھادکے گوداموں کا اچانک دورہ ، ریکارڈ وسٹاک کا جائزہ لیا

41

چنیوٹ، 13 جنوری  ( اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے    کھادکے مختلف گوداموں کا اچانک دورہ  کیا  اور کھاد کے ریکارڈ وسٹاک کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کسانوں کو حکومتی نرخ پر کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھاد کی بوریاں بلیک میں فروخت کرنے کے لیے سٹور کرنے والوں، ناجائز منافع خوروں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی،انکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی اور کسی بھی کھاد ڈیلر کو خلاف ورزی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محفوظ احمد و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔