کام چور، نالائق افسران اور ملازمین کی کوئی گنجائش نہیں سب کو اپنی ذمہ داری کا حساب دینا ہے، آر پی او جاوید اکبر ریاض

68

ملتان،10جنوری(اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے افسران و ملازمین  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کام چور، نالائق افسران اور ملازمین کی کوئی گنجائش نہیں،ہر افسر اور ملازم کو اپنی ذمہ داری کا حساب دینا ہے اور کہا ذمہ داریوں کو فرض شناسی،دیانت داری سے ادا کرنا  ہی رزق حلال کمانا ہے۔

آر پی او نے کہا کہ لوگوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں،اپنا زیادہ وقت سرکاری ذمہ داریوں میں صرف کریں، ہر افسر یا ملازم اپنی برانچ سے متعلق مختلف نوعیت کے فرائض خود انجام دے اور کہا کہ آر پی او آفس کا کام ریجن بھر میں پولیس کام کی نگرانی کرنا ہے۔