کراچی۔13جنوری (اے پی پی):گورنر سندھ عمران اسماعیل نے حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، بعد ازاں گورنر سندھ نے وہاں پر موجود مستحقین میں کمبل بھی تقسیم کئے۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو سمارٹ سٹی بنائے بغیر جرائم پر کنٹرول ممکن نہیں۔
گورنر سندھ نے مذید کہا کہ کراچی کوماس سٹی میں بدلناپڑیگا جس سے اسٹریٹ کرائم پرقابوپانے میں مدد ملے گی۔ بلدیات پر کئے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام کالاقانون کے مترادف ہے کیونکہ اس قانون کے تحت اداروں پرقبضے کی کوشش کی گئی ہے ، نیا بلدیاتی نظام کو درست کرنے کے لئے سندھ حکومت کو چاہئیے کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرکے ساتھ بیٹھے اور سب کی سفارشات کو سامنے رکھتے ہوئے نیا بلدیاتی قانون تشکیل دے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں یوریازیادہ سستی ہے اور اس لئے قلت ہے کہ سندھ میں ضرورت سے زیادہ سپلائی ہے لیکن یہاں پر اسٹورکیا جارہا ہے۔ گورنرسندھ نے مذید کہا کہ گندم کی منصفانہ تقسیم و فراہمی کے لئے سندھ حکومت ذخیرہ اندوزوں اور بلیک مارکیٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرے۔











