گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے برف باری سے بند ہونے والی نتھیاگلی روڑ ٹریفک کیلئے بحال کر دی

71

ایبٹ آباد،24جنوری (اے پی پی):گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے برف باری سے بند ہونے والی نتھیاگلی روڑ ٹریفک کیلئے بحال کر دی۔ بگنوتر سے باڑا گلی روڈ دو طرفہ ٹریفک کے لئے بحال کیا گیا۔

گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق چرئیاں کے مقام پر 2مرتبہ سنوسلائیڈنگ ہٹائی گئی۔باڑا گلی سے کالا باغ، موچی ڈھارا سے شنگریلہ چوک، کالا باغ سے موچی ڈھارا تک سڑک ٹریفک کیلئے بحال کی گئی ہے۔نتھیاگلی بازار میں بھی سنگل ٹریک کیا گیا ہے۔چھانگلہ گلی باڑیاں روڈ بھی دو طرفہ ٹریفک کیلئے بحال کردی گئی۔چھانگلہ گلی  سے توحید آباد  سنگل روڑ بھی کلیئر کر دی۔توحید آبادسے کنڈلہ روڈ بھاری سلائیڈذ کے باعث بند ہے۔ایوبیہ سے خانسپور سڑک بحالی کیلئے کام تاحال جاری ہے۔