کراچی۔13جنوری (اے پی پی):گورنر سندھ عمران اسماعیل نے حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، بعد ازاں گورنر سندھ نے وہاں پر موجود مستحقین میں کمبل بھی تقسیم کئے۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے ، مستحق ، غریب ، نادار اور مالی پریشانی کے شکار افراد میں سردی سے بچائو کے لئے کمبل تقسیم کرنے کا مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ گورنرسندھ نے مخیرحضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی غریبوں کاخیال کرتے ہوئے اس سلسلے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں کیونکہ مزارات و اسپتال میں ضرورت مند و غریب لوگوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے