گھوٹکی  کے علاقے اوباڑو قومی شاہراہ پر 40 ہزار لیٹر سے بھرا آئل ٹینکر منی ٹرک سے ٹکرانے کے بعد الٹ گیا

75

گھوٹکی،19 جنوری(اے پی پی):پ گھوٹکی  کے علاقے اوباڑو قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر منی ٹرک سے ٹکرانے کے بعد الٹ گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اوباڑو میں قومی شاہراہ پر کراچی سے پنجاب جانے والا آئل ٹینکر منی ٹرک سے ٹکرانے کے باعث الٹ گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد معمولی زخمی ہو گئے جبکہ ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے۔آئل ٹینکر میں 40 ہزار لیٹر فرنس آئل ہے جو الٹنے کے باعث بہنا شروع ہو گیا،پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر احتیاطی تدابیر اختیار کر لی ہیں۔

حادثہ کا شکار مزدہ منی ٹرک ڈرائیور اربیلو مزاری نے بتایا کہ انکی گاڑی میں 10 افراد اور 11 جانور سوار تھے کہ صبح کے وقت سڑک کنارے کھڑی گاڑی کے پیچھے سے آئل ٹینکر نے ٹکر ماری جس سے انکے 4 افراد معمولی زخمی ہو گئے جبکہ 4 جانور بھی بھاگ گئے اور ٹینکر ڈرائیور بھی موقع سے فرار ہو گیا ہے۔