لاہور 4 جنوری( اےپی پی ) : ڈنییل ہینن نے پر یس کانفر نس کے دوران کہا کہ یہ میرا پاکستان کا پہلا دورہ ہے اور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا شکریہ اداکر تاہوں جنہوں نے مجھے اس دورے کی دعوت دی ہے 2022بہت اہم سال ہے جب پاکستان اپنی 75ویں سالگر ہ منائے گا اسی لیے ہم نے قائداعظم محمد علی جناح کا مجسمہ لندن میں لگانے کی ہاؤس آف لارڈز سے باقاعدہ منظوری دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے ہم پاکستان اور بر طانیہ کے تعلقات کو نہ صرف مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں بلکہ پاکستان میں معاشی استحکام بھی ہماری تر جیح ہے جسکے لیے ہم نے پاکستان کو جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کے لیے پہلے بھی بھر پور سپورٹ کیا ہے اور آئندہ بھی انکو بھر پور سپورٹ کر ینگے دہشت گردی کے خاتمے اور افغان امن میں پاکستان نے جو مثالی کردار ادا کیا ہے اس کو بھی ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں آنیوالے دنوں میں آپ دیکھیں گے دونوں ممالک میں دوطر فہ تجارت میں بھی واضح اضافہ ہوگا۔











