اوور سیز پاکستانیوں کے مفادات کے تحفظ اور ان کو پاکستان میں درپیش مشکلات کے ازالہ کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے؛ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

40

اوکاڑہ،23 فروری(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمدعلی اعجاز نے کہا  ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کے مفادات کے تحفظ اور ان کو پاکستان میں درپیش مشکلات کے ازالہ کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے اوور سیز کمیٹی کے پاس آنےو الے معاملات کو میرٹ پر حل کیا جائے اور لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں ۔

 ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمدعلی اعجاز نے  چیئرمین اوور سیز کمیٹی میاں انور پاشا  کے ہمراہ   بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر فارقلیط نے کمیٹی میں دائر کیسوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر کمیٹی میں 16 کیسوں کی شنوائی ہوئی جس میں سے 6کیس میرٹ پر حل کر دئیے گئے جب کہ 10پر کاروائی جاری ہے۔ اجلاس میں سرکاری محکموں کو ہدائیت کی کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ضلع اوکاڑہ میں مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کریں۔